پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات کا ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا مطالعاتی دورہ

بدھ 11 ستمبر 2019 14:57

پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات کا ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا مطالعاتی دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میںانٹرن شپ کے لئے آئی ماس کمیونیکیشن کی پنجاب یونیورسٹی اور یو سی پی یونیورسٹی کی طالبات نے ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر طالبات کو ریڈیو پاکستان کے مختلف سیکشن کا دورہ کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔

قیام پاکستان سے پہلے اور بعد ریڈیو کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔آغا ناصر کا شمار ریڈیو پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے۔قیام پاکستان سے قبل صرف ڈھا کہ،پشاور اور لاہور میں ریڈیو سٹیشن قائم تھے۔جس کو پاکستان بننے کے بعد سے ملک بھر میں وسعت دی گئی۔مصطفیٰ علی ہمدانی نے پاکستان بننے کا اعلان لاہور ریڈیو پر 13اگست1947 ء کو رات 11بجکر 59منٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں انائونسمنٹ کر کے کیا۔

(جاری ہے)

ان کے یہ الفاظ اور وہ خود تاریخ میں امر ہو گئے ہیں۔ طالبات کو بتایا گیا کہ اسو وقت پاکستان بھر کے ریڈیو سٹیشنز پر 34زبانوں میں عو ام کے لئے ہر موضوع کے معلوماتی پروگرام طور نشر کئے جاتے ہیں۔وقتی طور پر آج کل الیکٹرانک میڈیا چھایا ہوا ہے مگر ریڈیو کی اہمیت سے پھر بھی کسی کو انکار نہیں ہے۔عوام ریڈیو پاکستان اور دیگر ایف ایم ریڈیو کے پروگراموں کو ابھی تک اپنی تفریح کا زینہ بنائے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں