پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ 23 ستمبر 2020 17:39

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے عتیق طاہر ولدغلام حسین طاہر کوایگریکلچرل سائنسز(پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’ مکئی کے تنے کے گلائو سڑائو کا سبب بننے والی پھپھوندیوں کے خواص اور ان کا تدارک ‘ کے موضوع پر،امینہ ضیاء دختر ضیاء الحق کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’اسلام آباد کے ٹھوس فضلہ کے انتظامی نظام کا لائف سائیکل اسسمنٹ ‘ کے موضوع پر،سحرش قیوم دختر عبد القیوم کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’منضبط سرحدی انتظام اور اس کے مضمرات : پاکستان اور افغانستان کے مابین تذویراتی تحدید جنگ (2001-2018)‘ کے موضوع پراورحرا مزمل دختررانا مزمل حسین کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’انتہائی حدت پسند آرکیاء میں ڈی این اے پروٹین تعامل میں شامل خامروں کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں