سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دو روزہ سی ای اوز کانفرنس 8 فروری کو طلب کر لی

بدھ 27 جنوری 2021 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دو روزہ سی ای اوز کانفرنس 8 فروری کو طلب کر لی ۔ دو روز تک جاری رہنے والی سی ای اوز کانفرنس طلب میں22نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا جس میں ب فارم کا اندراج، پہلی سے آٹھویں جماعت کی اسیسمنٹ اور اے سی آر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کی زیرصدارت سی ای اوز کانفرنس 8 اور 9 فروری کو قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں ڈویلپمنٹ سکیموں، اساتذہ کی ترقیوں، سنیارٹی لسٹ اور اینٹی ڈینگی مہم پر بھی بحث ہوگی جبکہ کانفرنس میں آن لائن ریٹائرمنٹ اور سکول انفارمیشن سسٹم پر آئی بی اے این نمبر کے اندارج کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں