ساڑھے چارہزارسے زائد سرکاری سکول چلانے میں ناکامی ، پیماء کو پیف میں ضم کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 مئی 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ساڑھے چار ہزار سے زائد سرکاری سکول چلانے میں ناکامی کے باعث پیماء کو پیف میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیماء کے ماتحت ساڑھے چار ہزار سرکاری سکولوں میں ہزاروں طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں،بتایا گیا ہے کہ ساڑھے چار ہزار سکولز ملنے سے پیف کے ماتحت اداروں کی کل تعداد 12 ہزار ہوجائے گی،اس سے قبل پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت سکولوں کی تعدار ساڑھے سات ہزار ہے،حکومت کی جانب سے 13 ہزار مزید سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لی گئی ہیں،سکول لینے کیلئے پرائیویٹ ادارے 5 جون تک پیف کو درخواست جمع کرواسکیں گے،صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ پیماء کے ماتحت سرکاری سکولوں کی حالت زار انتہائی ناقص ہے،پیف پہلے ہی پارٹنر سکولوں کو فنڈز جاری نہیں کررہا،انہوں نے بتایا کہ مزید 13 ہزار سکول پیف کو ملنے سے پارٹنر سکولوں کی تعداد 25 ہزار ہوجائے گی،سکولوں پرائیوٹائزیشن نہ روکی تو 29 مئی کو چیئرنگ کراس پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں