صوبائی حکومت نے گندم خریداری کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیں ‘ تنویر اسلم اعوان

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیر سی این ڈبلیو تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے گندم خریداری کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں بنائے گئے گندم خریداری مراکز پر آج سے با قاعدہ طور پر گندم خریداری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار رائے ونڈ اور کا ہنہ میں گندم خریداری کے لیے بنائے گئے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہا ئو سنگ پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز انور بلیار اور علی اکبر نے گندم خریداری مراکز کے کام کے متعلق اور رکھے گئے ٹا رگٹ کے بارے میں ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

لاہور میں قائم گندم خریداری مراکز کی ما نیٹرنگ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ٹیم کے ممبران نے سنٹرز پر کسانوں سے بات چیت کی اور اُن کو درپیش مسائل اور سنٹرز پر کیے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

ٹیم ممبران نے کہا کہ کسانوں میں باردانہ کی تقسیم کے بعد آج سے با قاعدہ طور پر گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ لاہور میں42ہزار میٹرک ٹن گند م خریداری کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جو کہ مقررہ وقت میں پورا کر لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں