کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، اسے تیس برس پہلے بن جانا چاہئے تھا،کراچی کا گہنا ہوا حسن اور شہر کو مسائل سے اٹا دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے،
کراچی سے پشاور مین لائن کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کو کے سی آر فزیبیلیٹی کا حصہ ہونا چاہئیے، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کھڑے ہو کر کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں مگر نہ سیاسی دباو میں آئیں گے اور نہ ہی عجلت میں فیصلوں کو بلڈوز کریں گے، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 18 نومبر 2017 19:25
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سیاسی دباو پر نہیں بلکہ پروفیشنلز کی رائے پر کام کرتے ہیں، ہم نے ریلوے کا کباڑ خانہ درست کیاہے اور کے سی آر پر بھرپور تعاون کریں گے مگر عجلت میں قوم کا نقصان نہیں کریں گے۔
کراچی سرکلر ریلوے کے ایشو پر سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے پاس دو، تین بار گیا، سندھ حکومت کو متعدد خطوط لکھے مگر رسپانس نہیں ملا، کے سی آر کے روٹ پر تجاوزات ہٹانا میرا کام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور مین لائن کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کو کے سی آر فزیبیلیٹی کا حصہ ہونا چاہئیے، چینی ماہرِین کی سرپرستی میں کننسلٹنٹس ڈیزائن پر اتفاق رائے پیدا کریںتاکہ ریلوے کے سی آر کو کمرشل بنیادوں پر فائدہ مند بنانے میں مددگار ثابت ہو۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کنٹینر اور ٹرالر کراچی والوں کی جان اسی وقت چھوڑیں گے جب ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کے ذریعے فریٹ کی ٹرانسپورٹیشن ہو گی، صرف کے سی آر سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن بھی کراچی کے لئے ضروری ہے مگر اسے کے سی آر کی فزیبیلیٹی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیااس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے، وہ پیپلزپارٹی میں ہیں مگرمیں ذاتی طور انہیں پسند کرتا ہوں تاہم بلیم گیم سے کام نہیں چلے گا، ان کے بیان پر افسوس ہواخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں بلیم گیم میں نہیں جانا چاہتا ورنہ ریلوے کی زمینوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اور کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی میں لوکل گورنمنٹ بھی شئیر ہولڈر ہے، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہِے۔انہوں نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں مگر سندھ حکومت کی طرف سے وفد میں وزیر اور سیکرٹری کی سطح کا کوئی موجود نہیں جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیر سمیت ریلوے کی ٹاپ ایڈمنسٹریشن معاملات کو حل کرنے کے لئے موجود ہے جو ہماری سنجیدگی اور خلوص کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے وفاقی حکومت کا واحد ادارہ ہے جو ہفتے کی چھٹی بھی نہیں کرتا، سندھ کے وفد کے لئے اتوار کی چھٹی بھی نہیں کریں گے، سیاست کو ایک طرف رہنے دیںاور پروفیشنلز معاملات کو طے کریں۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کھڑے ہو کر کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں مگر نہ سیاسی دباو میں آئیں گے اور نہ ہی عجلت میں فیصلوں کو بلڈوز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارا عظیم دوست ہے، اس کی سرمایہ کاری پر شکرگزار ہیں مگر قرض اتنا ہی لینا چاہئیے جو ہماری لیے نقصان دہ نہ ہو،ہم اپنی آنے والی نسلوں پر بوجھ چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز نے کہا کہ ہمارے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کہ کراچی کے شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے، ہمارے کچھ خدشات تھے جو تفصیلات جان کے کچھ کم ہوئے ہیں۔ اجلاس میں قائم مقام سی ای او ہمایوں رشید، مشیر وزارت ریلویز انجم پرویز، سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک، ڈائریکٹر لینڈ ارشد سلام خٹک، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشینز، ڈائریکٹر آئی ٹی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت