پنجاب بھر میںڈی،اے ،پی،یوریا اور دیگر تمام کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں‘ترجمان محکمہ زراعت

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشتہر کردہ قیمتیں ڈیلر حضرات کودکانوں پرواضح طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اتوار 10 دسمبر 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میںڈی۔اے۔پی،یوریا اور دیگر تمام کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشتہر کردہ قیمتیں ڈیلر حضرات کودکانوں پرواضح طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام ڈیلر حضرات کھادوں کو مقرر کردہ ریٹ پر فروخت کرنے کے پابند ہیں اس لئے کاشتکار حضرات کھادوں کی زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریںاور کھاد کی خریداری کی رسید ضرور حاصل کریں۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکارزرعی ہیلپ لائن کے نمبر0800-15000 یا0800-29000 پر رابطہ کرسکتے ہیںیا اپنی شکایت کا اندراج محکمہ زراعت(توسیع و اے آر) کے نمبر042-99200749 یا042-99203709 پر بھی کروا سکتے ہیں۔کاشتکاروں کو سستی کھاد مہیا کرنے کیلئے حکومت ِپنجاب ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں