مفادعامہ کے منصوبے میں 22ماہ کی تاخیرکی ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،پی ٹی آئی نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیحی دی‘شہبازشریف
زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں تاہم ہمیں صبر وتحمل ،برداشت اورہمت سے کام جاری رکھنا ہے اوریہ موقع قو م کیلئے کچھ کردکھانے کاہے اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے ،یہ منصوبہ عام آدمی کو با وقار ، با کفایت او رعالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کریگا،یہ منصوبہ جتنی جلد مکمل ہوگا،اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا،منصوبے پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 11 دسمبر 2017 19:28
(جاری ہے)
باشعور عوام پی ٹی آئی کامحاسبہ کریںگے۔
انہوںنے کہا کہ جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گی-پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی -انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹریک پر آگیاہے ۔زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں تاہم ہمیں صبر وتحمل ،برداشت اورہمت سے کام جاری رکھنا ہے اوریہ قوم کو کچھ کردکھانے کا موقع ہے ۔آپ سب دن رات محنت کریں اورمنصوبے کی جلد تکمیل کیلئے جت جائیں ۔اپنی کوششوں کو دگنا تگنا کردیں،اسی طرح منصوبے میں ہونیوالی تاخیر کا ازالہ ممکن ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر دن میں 24گھنٹے ہیں تو25گھنٹے کام کریں تو کامیابی ملے گی۔ گھنٹوں کو منٹوں اورمنٹوں کو سکینڈوں میںبدل دیں ۔محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی ہمارا ہاتھ تھام لے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے -یہ منصوبہ عام آدمی کو با وقار ، با کفایت او رعالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا-میں پاکستانی قوم ،پنجاب کے عوام خصوصا لاہور کے شہریوں کو مبا رکبا د دیتاہوں-اس منصوبے کو عزم اور نئے جذبے کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی-انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ جتنی جلدی مکمل ہوگا اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا-میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائز ہ لو ںگا-انہوںنے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے گا۔ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک ،مال روڈ پر کام کے آ غاز سے قبل ٹریفک کا بہترین متبادل پلان بنایا جائے اورٹریفک کا متبادل نظام ماہرین کے مشورے سے ترتیب دیا جائی-ٹریفک کی بندش کی صورت میں شہریوں کو کم سے کم مشکل ہونی چاہیی-ٹریفک کے متبادل پلان کی موثر تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو متبادل راستوں کی آگاہی ہو سکی-انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو با عزت سفری سہولتوں کا حق دیا جا سکی- صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان،چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سینئر وکیل شاہد حامد ،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے ، کمشنر لاہور ڈویژن او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار