شفاف احتساب کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی،کر پشن کر نیوالوں کی سیاست دفن ہونے کا وقت آچکا ہے ‘ چوہدری محمدسرور

آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی عمران خان وزیر اعظم بنے گے‘ مہنگائی کر پشن اور ظلم حکمرانوں کی پہچان بن چکا ہے وہ غر یبوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں ‘عوامی حمایت کا نعرہ لگانیوالی حکومت ملک وقوم کیلئے عذاب بن چکی ہے ‘کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 18:19

شفاف احتساب کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی،کر پشن کر نیوالوں کی سیاست دفن ہونے کا وقت آچکا ہے ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفاف احتساب کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوسکتی،کر پشن کر نیوالوں کی سیاست دفن ہونے کا وقت آچکا ہے،آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی عمران خان وزیر اعظم بنے گے، مہنگائی کر پشن اور ظلم حکمرانوں کی پہچان بن چکا ہے وہ غر یبوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں،عوامی حمایت کا نعرہ لگانیوالی حکومت ملک وقوم کیلئے عذاب بن چکی ہے سمجھ نہیں آتی حکمران قوم کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں،ر حکمران غر بت کی بچائو غر یب مکائو ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

سوموار کے روزشاہدرہ میں تحر یک انصاف کے رکن امتیاز خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمہوریت اور عوامی ہونے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے ملک میں غر یب آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے اور قوم آئندہ میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ان عوام دشمن حکمرانوں کو نشانہ عبر ت بنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں میں اضافے ‘مہنگائی اور کر پشن کے حوالے سے نئے ریکارڈقائم کیے اور غر یب آدمی کے پاس خودکشی کے سواکوئی راستہ نہیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شفاف احتساب ملک کیلئے لازم ہے اور جب تک ملک میں کر پشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک جمہوریت مکمل نہیں ہوتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں