اپوزیشن اراکین احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف بیورو کریسی کی جانب سے دفاتر کی تالہ بندی کھلوانے کیلئے پنجاب سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے
محمود الرشید کی سربراہی میں اراکین نے سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ،دفاتر کھلے ہونے پر واپس لوٹ آئے ،پولیس افسران سے بھی ملاقات کی پیر کے روز احتجاج کرینگے، چیف جسٹس ہائیکورٹ صورتحال کا از خود نوٹس لیں ،احد چیمہ سے گریڈ واپس لیکر معطل کیا جائے‘ قائد حزب اختلاف
جمعہ 23 فروری 2018 19:28
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریٹس سیاسی جماعت بن گئے،شرافت کے پردے ہٹنے پر عوام سب کچھ جان گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے قصور لوگ اس قسم کی حرکتیں نہیں کرتے، حیرت ہے کہ جو افسر کرپشن میں نیب کی حراست میں ہے اسے اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے ، ہمار امطالبہ ہے کہ احد چیمہ سے گریڈ 20 واپس لیا جائے اور اسے معطل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک نیب سے تعاون نہیں کرتی ہم اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔موجودہ حکومت کرپشن کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،پیر کے روز سے عوامی احتجاج کریں گے اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بھی مطالبہ ہے کہا کہ س کا از خود نوٹس لیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں،ڈیڑھ ہفتے قبل کہہ دیا گیا نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرنا اورریکارڈ تک رسائی نہیں ہونے دینی ، اسی لئے احد چیمہ بار بار کے نوٹسز کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ آئوٹ آف ٹرن والے وفادار ہڑتال کرنے اور تالہ بندی کی کوشش کر رہے ہیں ،پورے پنجاب سے سرکاری سطح پر افسران احتجاج کیلئے بلائے گئے ہیں اورڈپٹی کمشنر ان کے لئے کھانے کا اہتمام کر رہے ہیں ،یہ سب کچھ وزیر اعلیٰ کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احد چیمہ سے متعلق تمام ثبوت سامنے رکھے ،پیراگون میں 32 کنال اراضی لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹس اپنی حلف کی پاسداری کریں،اگر کوئی زبردستی کرتا ہمیں بتائیں، ہم جائیں گے او ر تالے توڑیں گے اور قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ بعد ازاں میاں محمود الرشید کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور آزاد اراکین سول سیکرٹریٹ پہنچے جہاں ایس پی سٹی علی رضا نے ان سے ملاقات کی ۔ محمود الرشید نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا لیکن اس دوران تمام دفاتر کھلے ہوئے تھے جس پر اراکین اسمبلی پولیس افسران سے ملاقات کرنے کے بعد واپس لوٹ آئے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار