شہباز شریف کی لندن کی وائرل ویڈیو سے متعلق ریحام خان کے ٹویٹ نے مخالفین کو آگ بگولا کردیا

اگر یہ واقعی شہباز شریف ہیں تو ان کے لیے عزت اور زیادہ بڑھ گئی ہے؛ ریحام خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 11:21

شہباز شریف کی لندن کی وائرل ویڈیو سے متعلق  ریحام خان کے ٹویٹ  نے مخالفین کو آگ بگولا کردیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جون 2018ء) :پاکستان میں بادشاہوں کی طرح پھرنے والے شہباز شریف لندن میں عام شہری بن گئے۔ شہباز شریف کے بھاگ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز شریف پر خوب تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ شہباز شریف پاکستان میں تو شہانہ پروٹوکول میں گھومتے ہیں لیکن لندن میں بھاگتے ہوئے سڑک پار کرر رہے ہیں اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔

جس نے شہباز شریف کے مخالفین کا آگ بگولا کر دیا ۔ریحام خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اس ویڈیو میں واقعی شہباز شریف ہیں تو ان کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے ایک معمولی کام کیا ہے۔جس میں واضح طور پر کوئی باد شاہت نطر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

ریحام خان کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ریحام خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں بھی شہباز شریف کی تعریف کی ہے اور اب ثابت ہو گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ بادشاہت بس پاکستان میں ہوتی انکی باہر انکو کوئی منہ لگا کے راضی نہیں جیسا کہ کپتان نے کہا تھا چوروں کی کوئی عزت نہیں کرتا۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ اپنے ملک میں بادشاہت اور دوسرے کے ملک میں فقیری یہ عزت کی بات نہیں، شرم و حیا کا مقام ہے۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک میں یہ معمولی چیزیں کیوں نہیں کرتے ؟۔
۔یاد رہے کہ شریف خاندان اس بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہے ،جہاں بیگم کلثوم نواز انتہائی تشویشناک حالت میں لندن کے ہارلے کلینک میںزیر علاج ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں