عابد شیر علی کا فرانس کی جیت پر دلچسپ تبصرہ

فرانس والو! ایک ورلڈ کپ ہم بھی جیتے تھے، اب تک بھگت رہے ہیں،عابد شیرعلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 20:38

عابد شیر علی کا فرانس کی جیت پر دلچسپ تبصرہ
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جولائی 2018ء) :عابد شیر علی نے فرانس کی جیت پر دلچسپ تبصرہ کرڈالا۔عابد شیرعلی نے فرانس کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس والو! ایک ورلڈ کپ ہم بھی جیتے تھے، اب تک بھگت رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیاست کا ہر شخص کی زندگی میں بڑا عمل دخل ہے ،ہر ایک شخص چاہے وہ سیاسی ہو یا نہ ہو ،اسکی دلچسپی سیاست میں ہونا ایک دلچسپ امر ہے۔

گھریلو سطح سے لے کر قومی سطح اور پھر بین الاقوامی سطح تک ہر جگہ سیاست کا کردار انتہائی عام ہے۔ہم پاکستانی ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں سیاست کا ہر شخص کی زندگی میں مخصوص کردار ہوتا ہے۔موجودہ سال چونکہ الیکشن کا سال ہے اس لئیے سیاست کا جادو ہر کسی کے سر چڑھ کربول رہا ہے اور ہم بھی ہر چیز کو سیاست کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویسے تو کھیل غیر سیاسی ہوتے ہیں مگر ہم لوگ پھر بھی کسی نہ کسی طریقے سے کھیل کو سیاست میں اور سیاست کو کھیل میں لے ہی آتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ فرانس کی جیت کے ساتھ بھی ہورہا ہے۔فرانس کروشیا کو 2-4سے شکست دے کر دنیائے ورلڈ کپ کا نیا بادشاہ بن چکا ہے۔تاہم فرانس کی جیت کو ہمارے معاشرے میں بھی سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔کچھ روز قبل تو میاں نواز شریف کی گرفتاری کو بھی فرانس کی جیت سے جوڑا جارہا تھا اور اس حوالے سے ایک جھوٹی پوسٹ بھی وائرل ہورہی تھی۔اب پاکستانی سیاست دانوں نے بھی فیفا کی جیت کو سیاسی رنگ میں دیکھنا شروع کر دیا ہے ۔اس پر عابد شیر علی کا انتہائی دلچسپ تبصرہ سامنے آ گیا ہے۔عابد شیر علی نے فرانس کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے فرانس ورلڈ کپ جیتا ہے! فرانس والو! ایک ورلڈ کپ ہم بھی جیتے تھے، اب تک بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں