لاہور کی14 نشستیں جیتنے کا دعویٰ ایک دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں،علیم خان

مسلم لیگ(ن) کے انتظامیہ کے بغیر الیکشن لڑنے کی وجہ سے اوسان خطا ہوگئے ہیں سعد رفیق کو سرکاری زمینوں پر قبضے اور پیراگون سٹی کا حساب دینا پڑے گا،ردعمل

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:17

لاہور کی14 نشستیں جیتنے کا دعویٰ ایک دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں،علیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ لاہور کی14 نشستیں جیتنے کا دعویٰ ایک دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں اور مسلم لیگ(ن) کے انتظامیہ کے بغیر الیکشن لڑنے کی وجہ سے اوسان خطا ہوگئے ہیں، خواجہ سعد رفیق کو سرکاری زمینوں پر قبضے اور پیراگون سٹی کا حساب دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے علیم خان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا لاہور سے قومی اسمبلی کی14نشستیں جیتنے کا بیان کسی دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں اور مسلم لیگ(ن) انتظامیہ کی حمایت کے بغیر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ(ن) جیت جائے تو انتخابات غیر متنازعہ اور اگر ہار جائے تو متنازعہ قرار دے دیتی ہے لیکن اس بار ان کو بیساکھیوں کے بغیر انتخابات میں حصہ لینا پڑے گا کیونکہ اس بار نہ آپ کے پاس انتظامی مشینری ہے اور نہ ہی وفاقی وصوبائی حکومت۔علیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاسی حالت2002ء سے بھی بُری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو سرکاری زمینوں پر قبضے اور پیراگون سٹی کا حساب بھی دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں