یوسف رضاگیلانی ،ذوالفقارکھوسہ اوردیگرامیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

جمعرات 2 اگست 2018 22:56

یوسف رضاگیلانی ،ذوالفقارکھوسہ اوردیگرامیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد
ملتان۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) لاہورہائیکورٹ ملتا ن بنچ نے این اے 158شجاعباد،این اے 190ڈیرہ غازیخان ،این اے 182مظفرگڑھ اوراین اے 152خانیوال،پی پی285 میں میربادشاہ قیصرانی نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردیں یہ درخواستیںسابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی ،سابق گورنر سردارذوالفقارکھوسہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ،میر بادشاہ قیصرانی ،پیراسلم بودلہ اورعامرہراج کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں خارج کردیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام درخواستیں جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں زیرسماعت تھیں ۔این اے 190میں آزادامیداورامجدفاروق کھوسہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردارذوالفقار کھوسہ کو ،این اے 158میں پی ٹی آئی کے ابراہیم خان نے پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی کو ،این اے 182میں پیپلزپارٹی کے مہرارشاد سیال نے عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی کو، این اے 152سے اسلم بودلہ کوپی ٹی آئی کے منظور قریشی نے اورپی پی 285میں آزاد امیدوارمیر بادشاہ قیصرانی کوخواجہ دائودسلیمان نے شکست دی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں