عمران خان کاوزراء کی کارکردگی کیلئےپروبیشن پالیسی کااعلان
وزراء کی3 مہینے کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کردیا جائے گا۔ذرائع پی ٹی آئی
ثنااللہ ناگرہ منگل 7 اگست 2018 17:27
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی وفاقی کابینہ اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کے لیے پروبیشن پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
جس کے تحت تمام وزراء کی تین مہینے تک کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ایسے وزراء جو تین مہینوں میں کاکردگی نہیں دکھا سکیں گے ا ن کووزارتوں سے تبدیل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آکر مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے۔ خرچے کم کرنا ہوں گے۔ صدر ، وزیراعظم اور وزیروں کے خرچے کم کریں گے۔خرچے کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یااقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے نہیں جہاد کرنے آئے ہیں۔ انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہے سوچ سمجھ کرآگے بڑھنا ہے۔پاکستان کومعاشی طور پربہت سے مسائل درپیش ہیں۔ہمیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 50فیصد پاکستانی 2وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جولوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا۔شریف خاندان توکیا ان کے بچوں کو بھی پروٹوکول ملتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کوتیاری کے ساتھ اسمبلی میں آنا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک کوہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔ہم نے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ