نندی پورکرپشن کیس میں اہم پیش رفت

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پورکرپشن کیس بحال کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 23:23

نندی پورکرپشن کیس میں اہم پیش رفت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پورکرپشن کیس بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نندی پور کرپش کیس کی سماعت عدالت نے سابق وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کی جانب سے مقدمہ بحال کرنے کی درخواست منظور کرلی.اس موقع پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ کیا آپ نے منصوبے میں کئی خرابیوں کی نشاندہی کی، جب خود وزیر بنے تو خرابیاں دور کیوں نہیں کیں آپ کو تحقیقات سے کس نے روکا تھا منصوبہ ٹھیکے پر کیوں دیا۔

خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ٹھیکے کے باوجود نندی پورحکومت کی ملکیت رہے گا، بولے نندی پور کی فائل دو سال وزارت قانون میں پڑی رہی، تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوا مقدمہ بحال کرنے پرعدالت کا مشکور ہوں، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا ریلیف نہ ملے تو بھی مشکورہی رہا کریں۔

(جاری ہے)

عدالت کے باہر خواجہ آصف پرصحافیوں کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کیا گئی ،صحافیوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے آپ کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دوبارہ گنتی معطل کرنے کا فیصلہ ہوا اس پر کیا کہیں گے؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کچھ نہیں کہوں گا کچھ نہیں کہوں گا کچھ نہیں کہوں گا۔

خواجہ صاحب سے پھر سوال ہوا نئی پارلیمنٹ اور عمران خان سے کیا امیدیں ہیں وہ چپ رہے وہ ہنس دیے اورچلے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں