صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا پائیدار بنیادوں پر فروغ مضبوط معیشت کی ضمانت ہے‘ڈاکٹر حسن عسکری

پاکستان میں صنعتی ترقی،تجارتی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں،اس ضمن میں قابل عمل اقدامات اورپالیسیاں ضروری ہیں عالمی مارکیٹ میں حلال فوڈزکی عالمی مارکیٹ بہت بڑی ہے ،حلال فوڈ ز کی بین الاقوامی ٹریڈ سے فائدہ اٹھاناچاہیے ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری اورمعدنیات انجم نثار کی ملاقات

جمعہ 10 اگست 2018 16:46

صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا پائیدار بنیادوں پر فروغ مضبوط معیشت کی ضمانت ہے‘ڈاکٹر حسن عسکری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ صنعت،تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا پائیدار بنیادوں پر فروغ ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری اورمعدنیات انجم نثارسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوںنے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں صنعتکاروں اور کاروباری افرادکے مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا-نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی ترقی،تجارتی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیںتاہم اس ضمن میں قابل عمل اقدامات اورپالیسیاں ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی کیلئے یہ تینوں شعبے کلیدی کرداراداکرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر لاز اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیںاور ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے کیونکہ قوانین پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں حلال فوڈزکی عالمی مارکیٹ بہت بڑی ہے ، حلال فوڈ ز کی بین الاقوامی ٹریڈ سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میںقدرتی وسائل موجود ہیں ، زمین میں چھپے خزانوںسے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے -انہوںنے کہا کہ معدنی وسائل کی تلاش اور ان سے استفادہ کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانا بے حد ضروری ہے اور اس جانب پیشہ وارانہ انداز اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھناہوگا - انہوںنے کہا کہ پنجاب کے معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع موجودہیں - نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری انجم نثار نے اپنے محکموں کی کا رکردگی کے بارے میں نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کو آگا ہ کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں