تم باہر کہتے ہو کہ میں وزیر مملکت آ رہا ہوں اور میری بیوی چئیر مین پیمرا آ رہی ہے

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ہیڈ افتخار درانی کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 17:21

تم باہر کہتے ہو کہ میں وزیر مملکت آ رہا ہوں اور میری بیوی چئیر مین پیمرا آ رہی ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) تحریک انصاف پارٹی کے اختلافات کا شکار ہو گئی۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کے افتخار درانی اور نعیم الحق میں تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق سنٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے خلاف پھٹ پڑے۔نعیم الحق نے بیٹ رپوٹرز کی طرف سے شکایات ملنے پر میڈیا ہیڈ افتخار درانی کوکھری کھری سنا دیں۔

افتخار درانی احتجاجا بنی گالا سے اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ ن الیکٹرونک میڈیا کے بیٹ رپورٹرز کو آفیشل گروپ سے بتائے بغیر نکال دیا۔جس پر بنی گالا میں موجود رپورٹرز نے فواد چوہدری اور نعیم الحق کے سامنے شدید احتاج کرتے ہوئے بنی گالا کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نعیم الحق نے کپتان عمران خان کے سامنے افتخار درانی سے باز پرس کی۔

جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔نعیم الحق نے کہا کہ تم باہر کہتے ہو کہ میں وزیر مملکت آ رہا ہوں اور میری بیوی چئیر مین پیمرا آ رہی ہیں۔تم عمران خان کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہو۔یہ وہی رپورٹرز ہیں جنھوں نے عمران خان کو مشکل ترین حالات میں اس مقام پر پہنچایا۔ذرائع نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے بھی افتخار درانی پر برہمی کا اظہار کیا۔

جس کے بعد افتخار درانی بنی گالا سے چلے گئے۔رپورٹ دینے والے اخبار کا کہنا ہے کہ جب ہم نے افتخار درانی سے رابطہ کیا کہ تو انہوں نے رابطے کا جواب نہیں دیا۔جب کہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور پارٹی کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے سنٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کسی اور کو سونپی جا سکتی ہے۔جو کہ کوئی سینئیر پارٹی رہنما بھی ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں