اسحاق ڈار کا زوال دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن گیا

اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر اپنا نام بتانے سے کترانے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 10 اگست 2018 23:42

اسحاق ڈار کا زوال دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) اسحاق ڈار کا زوال دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن گیا۔ اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر اپنا نام بتانے سے کترانے لگے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نیب کیسسز میں مطلوب ہیں اور اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اس وقت بیماری کو جواز بنا کر لندن میں موجود ہیں۔انکو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے اور انکے ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز حتمی قدم اٹھا لیا گیا تھا۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔دوسری جانب لندن میں موجود اسحاق ڈار کا زوال سب کے لیے عبرت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی صحت بہت گر چکی ہے۔حالیہ سامنے آنے والی ویڈیو میں انتہائی کمزور اور لاغر دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہانہ پروٹوکول سے پاکستان کی سڑکوں پر گھومنے والے اسحاق ڈار تنہا لندن کی سڑکوں پر گھومتے نظر آتےہیں۔مصاحبوں اور مشروں کے ساتھ باہر نکلنے والے اسحاق ڈار کے ساتھ کوئی ساتھی کوئی ہم نوا نہیں ہوتا۔یہاں تک کہ اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر اپنا نام بتانے سے کترانے لگے۔ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر تنہا جارہے ہیں 
جبکہ ایک پاکستانی نوجوان نے پیچھے سے انکی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

کچھ دیر بعد انہوں نے مڑ کر دیکھا تو پوچھا کہ کیا میں آپکی مدد کر سکتا ہوں 
تو اس نوجوان نے کہا جی آپ بالکل میری مدد کر سکتے ہیں ،کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپکا نام کیا ہے۔اس پر اسحاق ڈار نے منہ پھر لیا اور چلنے لگے ۔اس پر نوجوان نے آواز کسی اور کہا کہ ایسی حرکتیں نہیں کرتے کہ بعد میں نام بھی بتانا مشکل ہو جائے۔اسحاق ڈار نے اسکی بات کو سنا ان سنا کر دیا اوروہاں سے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں