نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کا ایڈیشنل آئی جی پولیس رائے طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 11 اگست 2018 19:53

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کا ایڈیشنل آئی جی پولیس رائے طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ایڈیشنل آئی جی پولیس رائے طاہر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں