آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،احتساب عدالت کے جج کی فواد حسن فواد کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانے کی ہدایات ، درخواست نمٹا دی گئی

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،احتساب عدالت کے جج کی  فواد حسن فواد کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانے کی ہدایات ، درخواست نمٹا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) احتساب عدالت کے جج نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث وزیراعظم پاکستان کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانے کی ہدایات کر دیں، عدالت نے ڈی جی نیب پنجاب کو ہدایت کی کہ ملزم کے علاج میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے، عدالت میں فواد حسن فواد کی جانب سے طبی معائنہ کروانے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے درخواست دائر کی تھی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد حسن فواد کا ریگولر بنیادوں پر طبی معائنہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں