پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں ہیٹرک مکمل کر لی

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ منتحب ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 12:29

پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں ہیٹرک مکمل کر لی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2018ء) پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ منتحب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے میدان سجا تھا۔پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں ہیٹرک مکمل کر لی۔ سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیر اعلی سندھ منتخب ہو گئے ہیں۔پلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ اورمتحدہ اپوزیشن کے شہریارمہرمیں مقابلہ ہوا۔

تحریک لبیک نے پیپلزپارٹی یا اپوزیشن کے کسی بھی امیدوارکوووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔مراد علی شاہ نے 97 ووٹ حاصل کیے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے شہریارمہر نے 61 ارکان کی حمایت حاصل کی۔جس کے بعد مراد علی شاہ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ مراد علی شاہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے سندھ اسمبلی کی اکثریتی پارٹی پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ کووزارت اعلی کا امیدوارنامزد کررکھا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے فنکشنل لیگ کے شہریارمہرکومراد علی شاہ کے مقابلے میں میدان میں اتارا تھا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے ایوان میں پیپلز پارٹی 97 نشستوں کے ساتھ پہلے اورتحریک انصاف 30 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان 21 نشستوں کے ساتھ تیسرے اورجی ڈی اے 13 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے سندھ اسمبلی میں پہلی بارنمائندگی حاصل کرنے والی تحریک لبیک 3 نشستوں کے ساتھ پانچویں اور ایم ایم اے صرف 1 جنرل نشست کے ساتھ چھٹے نمبرپرہے۔ تحریک لبیک نے قائد ایوان ، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب میں کسی بھی امیدوارکوووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تحریک لبیک کے رکن مفتی قاسم کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے کسی بھی امیدوارکوووٹ دینے کی ہدایت نہیں کی ہے اوروہ ایوان میں غیرجانبداررہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں