ملک کی ترقی و بقاء کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے‘خواجہ حبیب

سیاسی جماعتیں مصا لحتوں سے بالا تر ہو کر فیصلے کریں، کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے نیلم جہلم منصوبہ تاخیر کا شکار نہ ہو تا تو بھارت کشن گنگا ڈیم کی بنیاد نہ رکھتا‘تا جروں کے وفد سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وبقا کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، فوری طور پر نئے ڈیمز نہ بنائے گئے تو ملک بنجر ہو جائے گا، سیاسی جماعتیں مصا لحتوں سے بالا تر ہو کر فیصلے کریں، آج بھی کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تا جروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سا بق حکومتو ں کی غفلت نے بھارت کو آ بی جارحیت کا موقع فراہم کیا، نیلم جہلم منصوبہ تاخیر کا شکار نہ ہو تا تو بھارت کشن گنگا ڈیم کی بنیاد نہ رکھتا، کالا باغ ڈیم متنازع ضرور ہے لیکن اس پر لوگوں کے تحفظ دور کر نے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ نئی حکومت اعلان کرے کہ کا لاباغ ڈیم سے جو بجلی بنے گی وہ سب سے پہلے کے پی کے پھر سندھ اور پھر بلو چستان کو ملے گی، ایک فار مولا بنا دیا جائے کہ7 روپے فی یو نٹ بجلی ملے گی جب لو گوں کو اس کے فوائد کا علم ہو گا تو رائے عامہ خود بخود ہموار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو گی کہ بھارت نے چھوٹے بڑی27ڈیم بنالئے اور ہم دو ڈیم کی تعمیر سے آ گئے نہ بڑھ سکے، کا لاباغ ڈیم کی مخالفت سے ملک کوصرف نقصان ہی پہنچا اگر یہ ڈیم بن جا تا تو نہ صرف سمندر میں گر کر ضائع ہونے والے پانی کو بچایا جاسکتا تھا بلکہ چار ہزار میگاواٹ سستی ترین بجلی بھی حاصل ہو سکتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان حالات کی جانب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جہاں ہم بوند بوند کو ترسیں گے، فوری طور پر نئے ڈیمز نہ بنائے گئے توہماری مشکلات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں