اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گا ہ پر عمرا ن خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں جشن

مٹھائی تقسیم کی گئی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے

پیر 20 اگست 2018 20:43

اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گا ہ پر عمرا ن خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں جشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گا ہ پر عمرا ن خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں حلقہ این اے 133کے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے جشن منایا ، مٹھائی تقسیم کی گئی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گے ۔اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمرا ن خان کا قوم سے پہلا خطاب عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے ، عمران خان کی بائیس سالہ جدو جہد آج رنگ لے آئی ، عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیاہے ، تحریک انصاف نے اپنے سو دن کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کا آغاز کر دیا ہے جو ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سنگ میل ثابت ہوگا، پی ٹی آئی انتخابی وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر شروع کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں اپنے چئیرمین عمران خان اور ملک کے وزیر اعظم کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمران خان نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی اور اندرونی ، بیرونی دونوں طرح کی مشکلات کا سامنا کیااس جدوجہد کے اندر انھوں نے اپنے کام کاج اپنے کاروبار کا حرج کیا جس منزل تک پہنچنے کے لیے جن کارکنوں نے اپنی جان کی قربانیاں دی اج کے دن ان کو سب سے زیادہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوںنے مزید کہاکہ کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی اور تعلیم، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جن کا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ 70سال سے جاری گھسے پٹے روائتی نظام کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے مسائل کسی تاخیر کے بغیر حل کیے جائیں اور خاص طور پر مفت انصاف ہر شخص کو اُس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے۔

اس موقع پرفیاض بھٹی، عبدالکریم کلواڑ، حاجی ارشاد، میاں منشاء، علی نقوی، شازیب خان ، اجمل نقوی ، رانا عبدالسمیع، حضرات خان ، حاجی خادم کھوکھر، علائوالدین ، ملک عامر کھوکھر ، خالد بابا، میاں ثاقف، ارمغان صادق ، حاجی ولایت، عمران کاظمی، رفیق نمبردار ، چوہدری رشید ، امجدبٹ ،عدنا ن چوہدری ، منصور اسلام ، ریاض بھٹی ، عرفان عباسی ، ملک امین ، جہانگیر مغل ، ناصر جٹ ، جاوید بھٹی ، مہر نعیم اللہ تاج ، لقمان قاضی اور اشفاق بلو چ سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں