سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:31

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شام سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا مولانافضل الرحمان گزشتہ رات ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے تھے جبکہ جے یو آئی کے سربراہ آج بھی لاہور میں قیام کرینگے اور آج شام بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں باقاعدہ شرکت کرینگے واضح رہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس سے قبل اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کااظہار کیا لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں