ٹیچر ہمیں مارتی ہے،کمسن طالبات نے وزیر اعلٰی پنجاب کو شکایت کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور پہنچتے ہی سکولوں میں تشدد کے خلاف محکمہ تعلیم کو ضروری ہدایات جاری کردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 00:01

ٹیچر ہمیں مارتی ہے،کمسن طالبات نے وزیر اعلٰی پنجاب کو شکایت کر دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 ستمبر 2018ء) : کمسن طالبات نے وزیر اعلٰی پنجاب کو اپنی ہی استاد شکایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور پہنچتے ہی سکولوں میں تشدد کے خلاف محکمہ تعلیم کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھالے ہوئے 3 ہفتے گزرنے والے ہیں ۔اس عرصے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کچھ منفی واقعات بھی جڑے ۔

جن میں مانیکا کیس اور پروٹوکول کی وجہ سے بچی کی وفات کا معاملہ سر فہرست ہے۔تاہم وزیر اعلیٰ عثمان بزدار عوامی مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور اسکی سب سے بڑی وجہ انکی سادگی اور عوام تک انکی رسائی ہے۔اسی قسم کا واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آ رہے تھے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سکول کی دو چھوٹی بچیاں جو چوتھی اور پانچویں کلاس میں پڑھتی تھیں، بھاگی بھاگی آئیں اور کہا کہ ہمیں کسی نے بتایا کہ آپ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی میں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں تو بچیوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو ایک چھوٹی سی شکایت لگانی ہے۔

(جاری ہے)

بچیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ہماری سکول کی ٹیچرز ہمیں مارتی ہیں حالانکہ ہم کام بھی کرتی ہیں اور پڑھائی پر مکمل توجہ دیتی ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے ہلکے پھلکے انداز میں انہیں یقین دلایا کہ اب آپ کو مار نہیں پڑے گی اور پھر لاہور پہنچ کر محکمہ تعلیم کو فوری یہ ہدایت جاری کی کہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو یہ ہدایات دی جائیں کہ چھوٹے بچوں کو مارنے کی روایت ختم کی جائے اور دوبارہ ایسی شکایت کسی بچے کی طرف سے نہیں آنی چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں