گورنر پنجاب سے لارڈ نذیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اوراوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

بدھ 19 ستمبر 2018 22:38

گورنر پنجاب سے لارڈ نذیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اوراوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لارڈ نذیر نے بدھ کو یہاںگورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر لارڈ نذیر نے چوہدری محمد سرور کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو ہر سال کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تارکین پاکستان کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی،گورنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں