وزیراعلیٰ کا لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:12

وزیراعلیٰ کا لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے بیگم کوٹ کے رہائشی نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانا انتہائی افسوسناک ہے۔ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں