نوازشریف کے پاس مودی خود چل کر آئے ،ْ بھارت عمران خان کی دعوت پر بھی مذاکرات کو تیار نہیں ،ْشاہد خاقان

اتوار 23 ستمبر 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قیادت کا فرق ظاہر ہو گیا ہے ،ْ نواز شریف کے پاس مودی خود چل کر آئے لیکن عمران خان کی دعوت پر ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بھارت تناؤ کو عمران خان اور ان کی ٹیم کی کمزور حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سے پاکستان میں قیادت کا فرق ظاہر ہو گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم بھارت سے تعلقات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں ،ْنواز شریف کے پاس مودی خود چل کر آئے لیکن عمران خان کی دعوت پر ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہا کہ پورا ملک کہہ رہا ہے کہ قومی انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن اب انھیں امید ہے کہ وہ لاہور کے حلقہ این اے 124 سے کامیاب ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں