صوبائی وزیرہائوسنگ میاں محمو دا لرشید کی زیر صدارت اجلاس

‘قبضہ گروپوں کے خلاف کریک ڈائون کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ‘سی سی پی او‘ ڈی آئی جی آپریشنز ڈی سی لاہور شامل ‘تین دن میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

پیر 24 ستمبر 2018 18:04

صوبائی وزیرہائوسنگ میاں محمو دا لرشید کی زیر صدارت اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے لاہور شہر میں قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کے لئے کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے اور اسے تین روز کے اندر اندر ترجیحات کا تعین کرکے اپنے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹاسک فورس کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ‘سی سی پی او‘ڈی آئی جی آپریشنز ‘ڈپٹی کمشنر لاہوراور چیف کارپوریشن آفیسر لاہور میٹرو کارپوریشن شامل ہیں۔لاہور میں سرکاری اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیرہائوسنگ میاں محمو دا لرشید نے ہدایت کی کہقیمتی سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاروں پر مشتمل جوائنٹ آپریشن کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع کیا جائے اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلا رعایت کارروائی کی جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کے لئے زیر قبضہ جائیدادوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیںاورتجاوزات کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ آپریشن کے لئے درکار پولیس فورس بروقت مہیاکرنے کے لئے اضافی نفری کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں