وزیراعلیٰ آفس میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے شکایت سیل بنایا جائے گا :عثمان بزدار

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ نظام وضع کیا جائے گا، عوام کو ریلیف دیں گے ،وزیراعظم کے 100 روزہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو اہداف دے دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰٓ

پیر 24 ستمبر 2018 20:14

وزیراعلیٰ آفس میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے شکایت سیل بنایا جائے گا :عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 100 روزہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو اہداف دے دیئے گئے ہیں اور وزارتوں کیلئے متعین کردہ اہداف پر پیش رفت کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں۔ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا پروگرام ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور اس ایجنڈے پر پیش رفت کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 100 روزہ پروگرام پر عملدرآمد ہر قیمت پر کیا جائے گا کیونکہ یہ عوام کو ریلیف دینے کا پروگرام ہے اور موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے اور یہ حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انصاف کی بالادستی، میرٹ اور گورننس کو فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے شکایت سیل بنایا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ نظام وضع کیا جائے گا۔ شکایت سیل میں آنے والے مسائل کا فوری ازالہ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔ شکایت سیل کے قیام سے عوام سے متعلقہ مسائل فوری حل ہوں گے۔ شکایت سیل صوبے کے عوام کی شکایات کے ازالے میں موثر کردار ادا کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں