سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا

مرتضیٰ امجد کو ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 ستمبر 2018 12:03

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) دبئی میں سابق چیف جسٹس کے داماد  مرتضیٰ امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مرتضیٰ امجد کو ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈین ہاؤسنگ سوسائٹی میں افتخار چوہدری نے عجیب فیصلہ دیا تھا اور کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔۔ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار،صاحبزادی اور سمدھی کا نام بھی ہے۔

کیس میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے رہیں گے۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس کے داماد کو ایف آئی کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کو ایف آئی اے کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد مرتضیٰ امجدایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ہے اور دبئی فرار ہوگیا، ایڈن سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے رقم لی گئی اور انہیں پلاٹ یا گھر نہیں دیا گیا تھا۔

وزیراطلاعات نے کہا کچھ روز پہلے ایڈن سوسائٹی کے متاثرین نے وزیراعظم سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے، جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی، اور متاثرین نےلاہورمیں احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور فیملی کوحراست میں لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے، بلاتفریق انکوائری کی جائے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے۔

جبکہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہوسکتا،جب تک تمام کے خلاف احتساب نہ کیا جائے۔اداروں پرنظررکھنا ضروری ہے۔افتخار چوہدری اور اس کے خاندان جوہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل ہے ۔نیب سے مطالبہ ہے کہ افتخار چوہدری ، داماد، بیٹے بیٹی کوحراست میں لیا جائے۔انہوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔اور آج دبئی میں سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں