(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

قواعد وضوابط کے تحت ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 15دن کے اندر اجلاس بلوانا لازم ہے

بدھ 26 ستمبر 2018 16:01

(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لیے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا مگر حکومت نے تا حال پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کیاجس پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم کامران، چوہدری اسلم گجر اورسمیع اللہ خاں نے ریکوزیشن پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔آئین کے تحت 93 افراد کے دستخطوں سے ریکوزیشن جمع کرائی جاتی ہے،قواعد وضوابط کے تحت ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 15دن کے اندر اجلاس بلوانا لازم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں