الحمراء میں ڈرامہ ’’ہرے رنگ کی چادر ‘‘ کا شو نجی کمپنی کو دیدیا گیا ،فیملیاں مایوس واپس چلی گئیں

پیر 8 اکتوبر 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) الحمراء آرٹ کونسل کے زیر اہتمام الحمراء ہال ll میں پیش کیے جانے والا اسٹیج ڈرامہ ’’ہرے رنگ کی چادر ‘‘ کا شو نجی کمپنی کو دیدیا گیا جس کی وجہ سے ڈرامہ دیکھنے کیلئے آنے والی درجنوں فیملیاں مایوسی کے عالم میں واپس چلی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمراء ہال llمیں سرکاری سطح پر اسٹیج ڈرامہ ’’ہرے رنگ کی چادر ‘‘ عوام الناس کیلئے مفت پیش کیا جا رہا ہے مگر حیرت انگیز طور پر اتوار کے روز ہونیوالا شو ایک نجی کمپنی کو دیدیا گیا جس میں انکی ملازمین اور فیملیز نے ڈرامہ دیکھا جبکہ دور دراز سے آنے والی عام فیملیوں کو داخلے سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے وہ واپس چلی گئیں ۔

اس حوالے سے الحمراء انتظامیہ نے بالکل لاتعلقی اختیار کیے رکھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں