آصف زرداری 1994ء میں عمران خان سے کیوں خطرہ محسوس کرنے لگ گئے تھے؟

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کئی سالوں پہلے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 14:45

آصف زرداری 1994ء میں عمران خان سے کیوں خطرہ محسوس کرنے لگ گئے تھے؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اکتوبر 2018ء) :آصف زرداری 1994ء میں عمران خان سے کیوں خطرہ محسوس کرنے لگ گئے تھے؟۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کئی سالوں پہلے کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عمران خان سے پہلی ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میری عمران خان سے پہلی ملاقات 1994ء میں ہوئی تھی۔

تب میں نے سوچا تھا کہ عمران خان اچھے آدمی ہیں مجھے ان کا ساتھ دینا چاہئیے۔میں نے تب شوکت خانم کے لیے مہم بھی چلائی اور جب عمران خان نے سیاست میں آنے کا سوچا۔تو ایک نیشنل ایجوکیشن مومنٹ کے نام سے این جی او بنائی گئی اور مجھے کے پی کے سے اس کا ہیڈ بنایا گیا۔اور مجھے تب عمران خان سے تعلقات کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور آصف زرداری وفاقی وزیر تھے۔

اور اس وقت آصف زرداری یہ خطرہ محسوس کرنے لگ گئے تھے کہ کہیں عمران خان سیاست میں نہ آ جائے۔اور اس وجہ سے انہوں نے مجھ پر ایک جھوٹا مقدمہ بھی بنایا تھا۔جس کے بعد میں ایک ماہ کے لیے مفرور بھی رہا تھا۔اور اس کے بعد عمران خان سے میرے تعلقات اور زیادہ مضبوط ہو گئے تھے۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بہت سادہ آدمی ہیں۔میں نے ان کے ساتھ 22 سال گزارے۔اس دوران کئی مشکلات بھی دیکھیں۔عمران خان جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں، وہ بلکل بھی دوغلے انسان نہیں ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ عمران خان نے جب 1996ء میں پارٹی کی بنیاد رکھی۔اور میں نے 1997ء میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا تو مجھے 4 ہزار سے زائد ووٹ ملے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں