رانا ثناء اللہ نے اپنی ہی جماعت کا بھانڈا پھوڑ دیا

ن لیگ کی صدارت نواز شریف نے کی، مریم اورنگزیب کے لقمہ دینے کے باوجود رانا ثناء اللہ کی زبان پر سچ آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 22:56

رانا ثناء اللہ نے اپنی ہی جماعت کا بھانڈا پھوڑ دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2018ء) رانا ثناء اللہ نے اپنی ہی جماعت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ن لیگ کی صدارت نواز شریف نے کی، مریم اورنگزیب کے لقمہ دینے کے باوجود رانا ثناء اللہ کی زبان پر سچ آ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے سوال کیا گیا کہ ن لیگ کے اجلاس کی صدارت کس نے کی؟۔تو رانا ثناء اللہ نے 'نواز شریف ' کا نام لے لیا۔

مریم اورنگ زیب لقمہ دیتی رہیں ’نہیں کی، نہیں کی‘ تاہم رانا ثناء تب تک بھانڈا پھوڑ چکے تھے۔رانا ثناء اللہ یہ بات بھول چکے تھے کہ نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا جا چکا ہے اور وہ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں ہیں۔خیال رہے ۔ سی ای سی اجلاس کی اندرو نی کہانی کے حوالے سے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بہت سے لیگی رہنمائوں کو تحفظات تھے کہ لیگی کارکنان کا طرہ امتیاز سڑکوں پر نکلنا نہیں ، ن لیگ کو پاکستانی سیاست میں کبھی بھی اس طرح کے سیاسی حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

اؔحتجاج کے لئے لیگی کارکنوں کو سڑکوں پر نکالنا بڑا مسئلہ ہوگا۔اس پر یہ حل نکالاگیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہر طرح سے مفاہمت کی جائے گی بالخصوص احتجاج کیلئے افرادی قوت کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مددلی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں اسمبلیوں میں احتجاج کیا جائے گا، اس سے اگلا مرحلہ لاہور اور دیگر شہروں میں پر امن احتجاج کرنا ہے، تیسرا اور فائنل رائونڈ لاہور سے موجودہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ نکالا جائے گا جس کی قیادت میاں نواز شریف کریں گے۔

لیگی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائی کو فی الفور بند کرنے کا کہا جائے گا بصورت دیگر موجودہ حکومت کا چلنا بند کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظممیاں نواز شریف کے سامنے خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ ،،خواجہ سعد رفیق اور دیگر ڈٹ گئے ۔ انہوں نے نواز شریف کو باور کروایا کہ کسی بھی صورت میں مفاہمتی پالیسی اور مصلحت گوئی لیگی سیاست کیلئے آخری کیل ثابت ہوگی ۔ اگر احتجاج نہیں کرنا تو باز آئے ایسی سیاست سے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں