ملک ریاض کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

ملک ریاض جیسے آدمی پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے، ایک ملک ریاض دس نواز شریف کھا سکتا ہے، معروف صحافی ضرار کھوڑو کا بحریہ ٹاؤن نظر ثانی کیس سے متعلق تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 9 اکتوبر 2018 15:07

ملک ریاض کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2018ء) :معروف صحافی ضرار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ملک ریاض جیسے آدمی پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے، ایک ملک ریاض دس نواز شریف کھا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ضرار کھوڑو کا بحریہ ٹاؤن میں ناجائز قبضوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہر بڑے جرم کی بنیاد زمین اور ' زمین پر قبضہ' ہوتی ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے معاملات میں صرف ملک ریاض ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ انتظامیہ نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔اس معاملے میں اتنے لمبے نوٹ چلتے تھے کہ کیلکولیٹر کے زیرو ہی ختم ہو جائیں گے لیکن نوٹ ختم نہیں ہوں گے۔کراچی میں بہت ساری چیزیں ہیں جو قبضہ پر بنی ہوئی ہیں۔کراچی میں ایک بہت بڑا مدرسہ قبضے کی زمین پر بنا ہوا ہے لیکن اس کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا،ملک ریاض کم از کم سپریم کورٹ تو پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل کی بات ہے کہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی میں ایک فلائی اوور بن رہا تھا اور وہ بحریہ ٹاؤن ہی بنا رہا تھا۔ہمارے میڈیا کے کچھ دوستوں نے اس کی اتنی زیادہ پروجیکشن کی کہ جیسے بحریہ ٹاؤن نے ہمارے لیے ڈیم بنا دیا ہو۔لیکن عوام کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ کچھ بھی مفت میں نہیں ملتا۔پھر لوکل انتظامیہ کی وجہ سے اس کی کنسٹرکشن روک دی گئی جس کے بعد یہ کام وہیں پھنس گیا اور ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد تو میں بھی کہنے لگ گیا کہ خدا کے لیے اب اس کو بنا دیں۔

تو اگر ایک فلائے اوور پر یہ ہو سکتا ہے تو پھر آپ سوچیں کہ بحریہ ٹاؤن میں کیا ہو سکتا ہے۔لیکن ایک بات واضح ہے کہ اس میں کسی کے خلاف احتساب نہیں ہو گا اور آخر پر سمجھوتا کرنا پڑے گا کیونکہ ملک ریاض جیسے بڑے آدمی پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں ہے۔ایک ملک ریاض 10نواز شریف کو کھا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں