وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

منگل 9 اکتوبر 2018 17:55

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیوں کے قیام کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر انسداد تجاوزات کمیٹیوں کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگااور کمیٹی قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی ذمے دار ہوگی جبکہ ڈی پی او،سی پی او، ضلعی افسر اورڈیولپمنٹ اتھارٹیزسینئر افسرکمیٹیوں کے ممبرہوں گے اوراراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سول سوسائٹی اورمعززین علاقہ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ طاقتور مافیاسے سرکاری اراضی پر قبضہ ہر صورت چھڑایا جائے گا،ریڑھی بانوں،چھابڑی فروشوں اور کچی آبادیوں میں آپریشن نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں