سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا

منگل 9 اکتوبر 2018 17:55

سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون رشیدنے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ کے خلاف خواجہ سعدرفیق کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تارکین وطن کی رجسٹریشن پہلے کی گئی،قانون بعدمیں بنا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے رولزاوررجسٹریشن کاطریقہ کار طلب کر لیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تارکین وطن کوووٹ دینے سے متعلق فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں