ن) لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف (کل )پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاجی اسمبلی کا اجلاس منعقد کریگی

منگل 9 اکتوبر 2018 20:24

ن) لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف (کل )پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاجی اسمبلی کا اجلاس منعقد کریگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف کل (بدھ) کے روز پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاج اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین کا اجلاس سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت رانا محمد اقبال کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں