پاکستان تحریک انصاف کی حکومت منفی پراپیگنڈا کے باوجود متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب

ڈیم فنڈ میں اربوں روپے کا اضافی، تین نئی ٹرینوں کا اجرا،سرسبز پاکستان منصوبے کا آغاز،50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:46

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت منفی پراپیگنڈا کے باوجود متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 اکتوبر 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے پہلے 100 دنوں میں سے آدھی مدت گزر گئی۔45دن گزر جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی۔منفی پراپیگنڈے کے باوجود حکومت نے تاریخی فیصلے کر لئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 2 ماہ ہونے کو ہیں۔اس دوران جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مقبولیت کے فیصلے کرکے عوام سے داد سمیٹی وہیں کچھ تلخ فیصلے کئیے جس پر عوامی ردعمل دیکھنے کو ملا۔

تاہم اس دوران مخالفین بھی ذرا ذرا سی بات پرتحریک انصاف کی حکومت کو لتاڑنے میں مصروف رہے لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دکھائی جانے والی کارکردگی اطمینان بخش رہی ۔منفی پراپیگنڈے کے باوجود حکومت نے تاریخی فیصلے بھی کئیے۔

(جاری ہے)

ان دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ریلوے میں 3 نئی ٹرینیں شامل کی گئیں ، گورنر ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

سرسبز پاکستان پروگرام کا اعلان کیا گیا،وزیراعظم ہاوس سمیت تمام دفاتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔87 ہزار کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔فیصل آباد میں بند 100 فیکٹریوں کو دوبارہ کھولا گیا۔کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ڈیم فنڈ میں 3.5 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاوس کی مہنگی گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔انصاف صحت کارڈ کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم تحریک انصاف کی حکوت کی مکمل کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لیے ابھی 100 روز مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں