تہمینہ درانی نے جیل میں شوہر سے ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کر دیا

24 گھنٹے عوام کی خدمت کرنے والے کو ایک تنگ جیل میں رکھا گیا ہے جہاں کوئی اخبار تو موجود نہیں ہیں لیکن مچھر موجود ہیں جن کے کاٹنے کی وجہ سے شہباز شریف کے جسم پر سرخ نشان بن گئے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 12:20

تہمینہ درانی نے جیل میں شوہر سے ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شوہر سے ملاقات میں ٹویٹ کے زریعے سے شہباز شریف کی حالت اور جیل سے متعلق سب کچھ بیان کر دیا۔تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے گرفتار ہونے کے 8روز بعد بالاآخر مجھے ان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے میں ان کی حالت دیکھ کر حیرت سے دوچار ہوں۔

شہباز شریف کو 10+10کے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی جب کہ وہاں دن رات کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ درمیانی رات میں انہیں جیل پر لگے دو بھاری تالے بجانے پڑتے ہیں تا کہ جیلر ان کی آواز سننے کے بعد آئے اور انہیں عوامی ٹوائلٹ تک لے جائے۔

(جاری ہے)

جیل میں کوئی اخبار اور اے سی نہیں ہے تاہم بے شمار مچھر ہیں جن کے کاٹنے کی وجہ سے شہباز شریف کے جسم پر لال نشان بھی بن چکے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ بغیر تحقیق کیے ایک مجرم جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہیں نیب میں ایک بکتر بند گاڑی میں کیوں لے جایا گیا؟۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے اور موجودہ اپوزیشن لیڈر نے ہمیں وقت کی قدر سکھائی ہے۔وہ بہت متحرک آدمی تھے جنھوں نے 24 گھنٹے کام کیا۔اور اب وہ ایک تنگ سیل میں بیکار بیٹھا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں تہمینہ درانی نے کہا جیل میں ملاقات کے وقت مجھے اور میرے اور میرے شوہر کو اکیلے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں