شہید میجر اسحاق کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر اسحاق کی اہلیہ عائشہ نے بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی
مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 14:37
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد شہید کی اہلیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس قوم کو کوئی بھی نہیں ہرا سکتا جہاں عائشہ جیسی بیٹیاں موجود ہوں۔ان کے شوہر بھی پوری قوم کے فخر کی علامت بنے اور اب ان کی اہلیہ نے بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ میجر اسحاق گذشتہ برس 22 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید ہوئے تھے۔ میجر اسحاق کی بیٹی کی والد کی شہادت کے بعد ایک معصومانہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ میجر اسحاق کی شہادت پر ان کی بیٹی کے ہمراہ بھی تصویر وائرل ہوئی تھی جبکہ میجر اسحاق شہید کے تابوت کے پاس بیٹھی ان کی اہلیہ کی تصویر نے بھی کئی لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ میجر اسحاق کی اہلیہ اپنے شوہر کی شہادت پر صدمے سے دوچار تابوت کے پاس ہی بیٹھی رہی تھیں۔ 28 سالہ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوہ اور ایک سال کی بیٹی شامل تھی۔ میجر اسحاق کی بیٹی کی رواں سال عید الفطر پر بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر میں میجر اسحاق کی بیٹی کو ان کا آرمی یونیفارم پہنے دیکھا گیا۔ میجر اسحاق کی بیٹی کی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ خوشی کے موقعوں پر ہمیں ان اہل خانہ اور معصوم بچوں کا خیال بھی رکھنا چاہئیے جن کے پیارے دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے اور اپنے ننھے بچوں کو چھوڑ گئے۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار