ہائیکورٹ کا داتا دربار کے قریب تجاوزات نہ ہٹانے پر اظہار برہمی ،سی پی او کل طلب

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:51

ہائیکورٹ کا داتا دربار کے قریب تجاوزات نہ ہٹانے پر اظہار برہمی ،سی پی او کل طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے داتا دربار کے قریب تجاوزات نہ ہٹانے کے خلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور کو کل ( جمعرات ) طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود تجاوزات ختم نہیں کی جا رہیں ،تجاوزات کی وجہ سے داتا دربار کے سامنے ٹریفک سست روی کا شکار ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تجاوزات کو فوری ختم کروانے حکم دیا جائے۔ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو آج (جمعرات ) طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں