غیر قانونی کیمپس،سرگودھا یونیورسٹی سے گرفتار چھ ملزمان نیب کے حوالے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے غیر قانونی کیمپس کھولنے کے کیس میں چھ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت میں سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے لاہور اور منڈی بہائوالدین میں غیر قانونی کیمپس کھولنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سرگودھا یونیورسٹی کیس میں چھ ملزمان کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء سے غیر قانونی کیمپسز کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورے۔ ملزمان نے رقم لینے کے بعد نہ امتحان لیے اور نہ ہی طلبا کو ڈگریاں جاری کیں۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاالدین کیمپس میں ملزمان نے میڈیکل کیمپس کھولنے کیلئے کروڑوں روپے ڈونیشن بھی لی۔عدالت نے کیمپس کے سابق وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار سمیت چھ ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور 25اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں