پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے ،اعجازاحمد چوہدری

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:29

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے ،اعجازاحمد چوہدری
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحر یک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، تما م کرپٹ عناصر اپنے کرپشن کے دفاع کے لیے متحد ہو رہے ہیں اب پیپلز پارٹی اور نواز لیگ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کی بجائے پانچ سال تک انتظار کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیا گیا ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کرے گی۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے اور اس کا سارا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے۔ عمران خان کے کرپشن کے خلاف موقف کو پوری قوم نے سراہا ہے اور ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دی ہے، جتنی کرپشن پنجاب میں گزشتہ دس سالوں میں کی گئی اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اُسے تنہا کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں