نصیبولال،مراتب علی فلم’’پی جے‘‘میں اشفاق علی کی دھنوں پر آوازکا جادوجگائیں گے

ہفتہ نومبر 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نصیبولال اور گلوکارمراتب علی ایک عرصے کے بعد فلمسازاشفاق مغل کی فلم’’پی جے‘‘میں میوزک ڈائریکٹراشفاق علی کی بنائی گئی دھنوں پر اپنی آوازکا جادوجگائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ فلم مغل پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جارہی ہے،فلم کے میوزک کی تیاریاں ان دنوں مقامی سٹوڈیومیں زورشورسے جاری ہیں،فلم کے ہدایتکارشاہدشیخ ،شاعراظہر حسین چاچا،مصنف واجدزبیری ہیں جبکہ میوزک اشفاق علی نے ترتیب دیا ہے فلم میں اپنی خوبصورت آوازوں کا جادوگلوکارہ نصیبولال،مراتب علی،سہانا چودھری جگائیں گی،امیدکی جارہی ہے کہ فلم کا میوزک رواں ہفتے میں ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments