پوری قوم پانی کی قلت کے مسئلے سے آگاہ ہے اور نئے آبی ذخائر بنانے کی متمنی ہے‘میاں اسلم اقبال

معاشرے کے تمام طبقات ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، حصول تعلیم پر توجہ دیں ، محنت کریں اور کتاب سے دوستی لگائیں ‘صوبائی وزیر کی نجی سکول میں مہمند او ردیامیر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:33

پوری قوم پانی کی قلت کے مسئلے سے آگاہ ہے اور نئے آبی ذخائر بنانے کی متمنی ہے‘میاں اسلم اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے علامہ اقبال ٹاؤن کے ایک نجی سکول میں دیامیر بھاشا اور مہمنڈ ڈیموں کے لئے فنڈریزنگ مہم کا افتتاح کیا - صوبائی وزیر نے ڈیمو ںکے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور آبی ذخائر کیلئے فنڈ دینے والوں کے جذبے کو سراہا - صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پانی کی قلت کے مسئلے سے آگاہ ہے اور نئے آبی ذخائر بنانے کی متمنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں - انہو ںنے کہاکہ صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی اور سرکاری ملازمین نے بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے اپنا حصہ ڈالا ہے جو قابل ستائش ہے - بعد ازاں صوبائی وزیر نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد میں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیو ںسے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور حکومت کھیلو ںکی سرگرمیوںکے فروغ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے -صوبے کے تمام سکولوں میں ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں- انہو ںنے کہاتعلیم ترقی اور خوشحالی کی منزل پانے کا واحد ذریعہ ہے اور جن قوموں نے تعلیم کیلئے وسائل فراہم کئے وہ آج ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں - انہو ںنے کہاکہ پنجاب حکومت بھی ایجوکیشن پالیسی کے تحت سکولوں میں عدم دستیاب سہولتو ںکی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے - انہو ںنے کہا استاد اور طالب علم کا رشتہ والدین کے بعد سب سے اہم ہے اور اساتذہ کا احترام کسی لحاظ سے والدین سے کم نہیں ہے - انہو ںنے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگر آپ نے آگے بڑھنا ہے تو اپنے اساتذہ کا احترام کریں - حصول تعلیم پر توجہ دیں ، محنت کریں اور کتاب سے دوستی لگائیں -آپ قوم کا مستقبل ہیں اور قوم کو آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں -محنت کامیابی کی کنجی ہے اور محنت کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں ہے -صوبائی وزیر نے کہاکہ میں نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور اس سکول نے ہمیں پہچان دی ہے -انہو ںنے کہاکہ فروغ تعلیم میں یہ سکول بہترین کردار ادا کررہاہے - صوبائی وزیر نے سپورٹس سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں