نومنتخب خاتون سینیٹر سیمی ایزدی نے انتخابی اخراجات سے متعلق گوشوارے جمع کروا دیئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب خاتون سینیٹر سیمی ایزدی نے اپنے انتخابی اخراجات سے متعلق گوشوارے جمع کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں نومنتخب سینیٹر سیمی ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر دس ہزار روپے خرچ کئے ہیں، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی نومنتخب سینیٹر سیمی ایزدی جو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر کی قریبی عزیزہ ہیں۔ سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار سائرہ افضل تارڑ سے ون ٹو ون مقابلہ میں کامیاب قرار پائی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں