ٹھٹھرتی رات میں سڑک کنارے بچوں سمیت سونے والے بھکاری کی اصلیت سامنے آ گئی
یہ ایک پیشہ ور بھکاری ہے ، میں نے ملازمت دینے اور بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کی پیشکش کی لیکن وہ بچوں کو لے کر غائب ہو گیا۔ بھکاری کی مدد کرنے والے عمر حسین کا بیان
سمیرا فقیرحسین پیر 19 نومبر 2018 17:28
(جاری ہے)
عمر حسین نےاس شخص کو ملازمت دینے اور بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کی پیشکش بھی کی۔
تاہم گذشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر عمر حسین سے متعلق یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ عمر حسین نے صرف تصویریں بنوانے اور داد سمیٹنے کے لیے معذور بھکاری اور اس کے اہل خانہ کی مدد کی ، جب کہ تصاویر بنوانے کے بعد ان سے نہ صرف نئے کپڑے واپس لے لیے بلکہ ان کو صرف 1500 روپے دے کر وہاں سے رخصت کر دیا۔ ان تمام اطلاعات پر ریسٹورنٹ کے مالک عمر حسین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر اب عمر حسین خود ہی میدان میں آگئے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے مالک عمر حسین نے کہا کہ یہ معذور شخص ایک پیشہ ور بھکاری ہے۔ میں نے اس شخص کو دو دن تک اپنے گھر میں پناہ دی ، اسے دفتر میں بھی رکھا اور اس سے کہا تھا کہ اس کے بچوں کو اسکول میں داخل کروایا جائے گا۔ اسی طرح اسے ریسٹورنٹ میں 30 ہزار پر ملازمت بھی دی تھی حالانکہ ہم ویٹرز کو 15 ہزار روپے ماہانہ دیتے ہیں ۔ اس معذور شخص نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ آپ ہماری ویسے ہی کچھ مدد کر دیں جس پر میں نے اسے بتایا کہ ویسے پیسے نہیں دیئے جائیں گے البتہ ملازمت دی جائے گی اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات اُٹھائے جائیں گے۔جس کے بعد معذور شخص اپنے بچوں کو یہ کہہ کر لے گیا کہ میں نے گاؤں جانا ہے اور بچوں کو ساتھ ہی لے کر جانا ہے ۔ لیکن وہ بچوں سمیت غائب ہو گیا ۔ عمر حسین نے کہا کہ ہم پر بعد میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس شخص کے ساتھ موجود سب سے چھوٹا بچہ بھی اس کا اپنا بچہ نہیں ہے ۔ بلکہ اس نے اُس بچے کو بھیک مانگنے کے لئے خرید رکھا ہے ۔ عمر حسین کے مطابق یہ خاندان راوی روڈ کے پاس خیمہ بستی میں رہتا ہے اور بھیک کی مد میں روزانہ کے 5 ، 6 ہزار روپے کما لیتا ہے ۔ اس خیمہ بستی میں موجود تمام لوگ بھیک مانگتے ہیں اور یہ ایک مافیہ بن چکا ہے۔ عمر حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے اس معذور شخص کی مدد کے لیے کراچی میں ایک مصنوعی بازو بھی بنوا لیا تھا اور اسے علاج کے لیے کراچی بھیجا جانا تھا جہاں اس کا مفت علاج کیا جانا تھا لیکن اُس نے مصنوعی ہاتھ لگوانے سے بھی انکار کر دیا کیونکہ اُسے اچھی طرح علم تھا کہ مصنوعی ہاتھ لگوانے کے بعد وہ بھیک مانگنے کے قابل نہیں رہے گا اور کوئی اُس پر ترس بھی نہیں کھائے گا۔ عمر حسین نے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے تمام ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں کہ ہم نے کس حد تک اس شخص کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن اب ہم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو آگاہ کر دیا ہے جو اس شخص کو تلاش کر رہے ہیں ، ان کا سُراغ ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو معذور شخص سے بچے اپنی تحویل میں لے گی کیونکہ اگر بچے اُسی کے پاس رہے تو وہ بچوں کو بھیک مانگنے کے لیے اور لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا